ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجمن AITMکےزیر اہتمام پی یو طلبا کے لئے پیشہ وارانہ و تعلیمی مقابلہ جات’اسٹم-2023‘ کا انعقاد : 400سے زائد طلبا وطالبات کی شرکت

انجمن AITMکےزیر اہتمام پی یو طلبا کے لئے پیشہ وارانہ و تعلیمی مقابلہ جات’اسٹم-2023‘ کا انعقاد : 400سے زائد طلبا وطالبات کی شرکت

Sat, 23 Dec 2023 19:45:39    S.O. News Service

بھٹکل:23؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیراہتمام 23ڈسمبر بروز سنیچر کو منعقدہ تعلیمی و پیشہ وارانہ مقابلہ جات  کا میگا فسٹ’اسٹم-23‘میں بھٹکل تعلقہ کے 17پی یو سی کالجوں کے 400سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوکر اپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیر اہتمام ہر سال پی یوسی شعبہ سائنس کے طلبا وطالبات کے لئے ’ اسٹم‘کے نام پر مختلف مقابلہ جات کا اہتما م کیاجاتارہاہے۔  اس مرتبہ سائنس، ٹکنالوجی ، انجنئیرنگ اور ریاضی (Mathematics) کے کوئز مقابلے ہوئے ۔

افتتاحی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر اول سید سمیر سقاف نے مہمان خصوصی کے طورپر پیشہ وارانہ مقابلہ جا ت کے انعقاد پر انتظامیہ ، کالج عملہ اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہاکہ  موجودہ دور کے تقاضوں اور صنعت کاروں کے لئے ضروری ٹکنالوجی کے مطابق مقابلہ جات کا انعقاد کریں تاکہ آج کا یہ مقابلہ انہیں مستقبل میں ان کے لئے آسانیاں ہوں اسی طرح طلبا وطالبات کے لئے سائنس و ٹکنالوجی پر مبنی  ماحول  فراہم کرنے کی بھی کوشش کرنے کی صلاح دی۔ کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین نے تقریب کی صدارت کی۔  ڈائس پر ایگزیکیٹیو ممبر یسین عسکری ، پرنسپل ڈاکٹر کے فضل الرحمن ، رجسٹرارپروفیسر زاہد کھروری ، اسٹم کے کنونیر ڈاکٹر آنند مورتی شاستری  وغیرہ موجود تھے۔ فسٹ میں انعام حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

1۔ماڈل ایکسپو: ونر ۔محمد عمر مسیار(انجمن پی یو کالج بھٹکل )۔ رنرس۔ نبیھا خلیل گوائی اور عائشہ افلاح شیخ (انجمن پی یوکالج فار ویمن بھٹکل)

2۔اسپکٹر مائنڈ: ونر۔اجمل موٹیا، احمد صدیقہ ،شاف جوباپواور امن حاجی امین (گرین ویلی پی یو کالج ، شیرور)

رنر۔ ربیع عسکری ، راکین ، ایان قاضی اور معاوز(انجمن پی یوکالج ، بھٹکل )

3-اینگمفائی : ونر۔ ذاکر حمدان، عبدالرحمن، افہام عسکری  اور انیس صدیقہ (انجمن پی یوکالج بھٹکل )

رنر۔ خنساء سودا، ہانیہ سعدا، عائشہ ہبا اور عائشہ مہک (انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل )

4-ٹراتھلان: ونر۔محمد مدنی ، اسماعیل انوف، علی حمدان اور محمد صدیقہ (انجمن پی یوکالج بھٹکل)

رنر۔ محمد انوف آرایس، سید معاوز، اسرار قاضیہ ، شعیب امن (انجمن پی یوکالج بھٹکل)

5-مسٹر کوئسٹ: ونر۔سوزان، وپول، امن ، دیان (آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل )

رنر۔ شارف، فہمی ، عفان ، روہان (انجمن پی یوکالج بھٹکل )

ایم بی اے کا گریجویشن ڈے :اسی سے متصل انجمن اے آئی ٹی ایم کے شعبہ ایم بی اے میں گریجویشن ڈے کا انعقاد ہوا۔ طلباو طالبات کے درمیان  مہمانوں کے ہاتھوں اسناد اورمیمونٹو کی تقسیم ہوئی اور گذشتہ امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلبا کو نقد انعام سے نوازاگیا ۔

WhatsApp_Image_2023-12-23_at_6_30_27_PM_(1).jpeg


Share: